One day workshop

پولیس لائن لیہ میں شارپ ( سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ پریزنز ایڈ )کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ کا موضوع ”انسانی اور مہاجرین کے حقوق “تھا، تربیتی ورکشاپ میں لیہ پولیس کے افسران واہلکاران نے شرکت کی، ڈائریکٹر شارپ مدثر جاوید نے انسانی حقوق کے بارے میں ایک مفصل لیکچر دیا، وسیم رحمان (UNHCR)نے مہاجرین کے حقوق اور افغان مہاجرین کی قانونی حیثیت کے بارے میں آگاہی لیکچر دیا، فیلڈ منیجر شارپ عمران یوسف زئی نے شارپ کے اغراض و مقاصداور فارنرز کے بارے میں شرکاء کو آگاہی دی، ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب کے دوران کہا کہ انسانی اور پناہ گزین مہاجرین کے حقوق کا احترام ہم سب پر لازم ہے، انہوں نے مہاجرین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں قانونی امدادفراہم کرنے کےلئے شارپ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا، ورکشاپ کے اختتام پر عثمان اعجاز باجوہ نے پولیس افسران میں اسناد تقسیم کیں، ڈائریکٹر شارپ مدثر جاوید اور وسیم رحمان نے ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہدہ نسرین کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ۔

Friday, October 25, 2019