Farewell Party Of Head Constable Ansar Iqbal On His Retirement

ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل انصر اقبال محکمہ پولیس سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ہیں، جنہیں بھر پور سرکاری اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا ،ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ ،ڈی ایس پی صدر منور بزدار، ڈی ایس پی ٹریفک شاہدہ نسرین، انسپکٹر لیگل منظور حسین ، دفتری عملہ ، ،ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کے دیگر افسران شریک ہوئے ،ڈی پی او نے انہیں پھولوں کی مالا پہنائی اور تحائف سے نوازا، تقریب کے دوران انصر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سروس کے دوران سینئر افسران کے احکامات کی بروقت تعمیل اور جونیئر اہلکاران کے ساتھ محبت اور شفقت سے پیش آنے کی ہمیشہ کوشش کی ،29سال محکمہ کےلئے ایمانداری ،محنت اور خلوص نیت سے خدمات سرانجام دینے پر سینئر و جونیئر افسران اور رفقاء نے انہیں مبارکباد دی ،تقریب کے دوران پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ،تقریب کے اختتام پر ڈی پی او نے انصر اقبال کو ان کے گھر تک چھوڑنے کےلئے سرکاری گاڑی میں اعزاز کے ساتھ رخصت کیا ،انصر اقبال نے بھر پور عزت و احترام اور بے پناہ محبتوں کے ساتھ رخصت کرنے پر تمام افسران و اہلکاران کا شکریہ ادا کیا ،تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض اے ایس آئی محمد اظہر نے سر انجام دیے

Thursday, October 10, 2019