جنرل پریڈ

پولیس لائن لیہ میں علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد ،ڈی ایس پی سرکل کروڑ ملک لیاقت نے سلامی لی اور انسپکشن کی ،پریڈ میں ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس اور ضلع پولیس کے اہلکاران نے حصہ لیا ۔ترجمان لیہ پولیس

تفصیلا ت کے مطابق پولیس لائن لیہ میں علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ،ڈی ایس پی سرکل کروڑملک لیاقت نے سلامی لی ،جنرل پریڈ میں ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس ،بینڈ سٹاف کے علاوہ ضلعی پولیس کے افسران و ہلکاران نے حصہ لیا ،ڈی ایس پی نے جوانوں کا ٹرن آﺅٹ چیک کیا اور بہترین ٹرن آﺅٹ والے اہلکاران کو شاباش دی ، ڈی ایس پی نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پریڈ کی تسلسل سے فورس کی جسمانی فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری آٸی ہے،پریڈ کے بعد ڈی ایس پی نے پولیس گاڑیوں کی انسپکشن کی

Monday, October 14, 2019