سرکل کروڑ

سرکل لیہ میں قیام امن کے قیام کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں مقدمات کو سرعت سے میرٹ پر یکسو کیا جائے ۔ کپٹن(ر) محمد علی ضیا ڈی پی او لیہ کی زیر صدارت میٹنگ اہم مقدمات کی تفتیش کا جائزہ ۔تفصیلات کے مطابق دفتر پولیس میں ڈی پی او کی صدارت میں میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی کروڑ رمیض بخاری ،ڈی ایس پی لیگل اصغر اولکھ، ایس ایچ او کروڑ انسپکٹر ریاض احمد و دیگر پولیس افسران سرکل کروڑ شریک ہوئے افسران نے کروڑ سرکل میں ہونے والے اہم اور سنگین مقدمات کی تفصیلات بتلائیں۔ ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش شفاف اور سائنٹیفک خطوط پر کی جائے اور جلد از جلد مقدمات کو حقائق پر یکسو کیا جائےاور تمام تر معاملات کو حقائق پر تمٹایا جائے۔ انہوں نے سرکل کروڑ میں قیام امن کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں۔ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Monday, July 4, 2016